5 جون 2012 - 19:30

سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے جزيرہ سترہ ميں جمہوريت کے حق ميں مظاہرہ کرنے والے طلبہ پر حملہ کرکے درجنوں کو زخمي کرديا ہے۔

ابنا: ہزاروں کي تعداد ميں بحريني طلبہ شاہي حکومت کے اقدامات اور اپنے ملک ميں سعودي فوجيوں کي موجودگي کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے کہ سعودي فوجيوں اور بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے ان پر حملہ کرديا۔

سعودي اور بحريني فوجيوں نے پرامن طلبہ پر آنسو گيس کے گولے پھينکے اور بعدازان گولياں چلا ديں۔حملے ميں درجنوں طلبہ زخمي ہوگئے ہيں جنہيں گرفتاري کے خوف سے  اسپتال ميں داخل نہيں کرايا گيا ہے۔

دوسري جانب سيکڑوں کي تعداد ميں بحريني شہريوں نے نويدارات نامي علاقے ميں بھي مظاہرے کئے ہيں۔

مظاہرين اپنے ملک سے سعودي فوجيوں کے انخلا اور تمام سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا مطالبہ کر رہے تھے۔

بحرين ميں فروري 2011 سے انقلابي تحريک جاري ہے جس کے دوران سعودي اور بحريني فوجيوں کے تشدد آميز اقدامات کے نتيجے ميں سيکڑوں بحريني شہري  شہيد اور زخمي ہوئے ہيں۔

ہزاروں افراد کو گرفتار کرکے جيلوں ميں بند کرديا گيا ہے جن ميں انساني حقوق کے لئے کام کرنے والے متعدد کارکن بھي شامل ہيں۔.......

/169